لاہور (سچ نیوزک) سٹیج اداکار طارق ٹیڈی نے سابق بیوی کو خرچے کیلئے ایک لاکھ روپے ادا کر دئیے جس پر فیملی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرکے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے کیس کی سماعت کی، وکیل نے طارق ٹیڈی کی سابق بیوی عاصمہ کو ایک لاکھ روپے خرچہ ادا کرنے کی رسید عدالت میں جمع کرائی جس پر طارق کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے گئے۔واضح رہے طارق ٹیڈی کی بیوی عاصمہ سے 2 بیٹیاں ہیں جن کا عدالت نے 14 ہزار روپے ماہانہ خرچ مقرر کر رکھا ہے۔