اسلام آباد (سچ نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی115اور مسلم لیگ ن نے 64نشستیں حاصل کیں ۔تحریک انصاف نے 2018کے انتخابات میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 68لاکھ ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن نے ایک کروڑ 28لاکھ ووٹ حاصل کیے ۔2013میں تحریک انصاف کو 76لاکھ 79ہزار ووٹ ملے تھے جبکہ مسلم لیگ ن نے ایک کروڑ 48لاکھ سے زائد تھی ۔سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی 38لاکھ 39ہزار ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ،گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس 14لاکھ 89ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ،پی ٹی آئی 14لاکھ 22ہزار ووٹ لے کر سندھ اسمبلی میں تیسرے نمبر پر رہی جبکہ ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں 7لاکھ 73ہزار ووٹ حاصل کیے ۔