لاہور(سچ نیوز ) عدالت گلوکار علی ظفر کے وکیل کی درخواست پر ماڈل میشا شفیع کیخلاف ہرجانے کا کیس 15 اپریل تک نمٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کیخلاف ہرجانے کے کیس کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی جس دوران موقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع مختلف طریقوں سے کیس کو التوار کا شکار کر رہی ہیں اور کیس ایک سال سے زیر سماعت ہے ، عدالت کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے کیونکہ میشا شفیع کے جھوٹے الزامات کے باعث علی ظفر کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔علی ظفر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ عدالت میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔علی ظفر کے وکیل کی استدعا پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کو 15 اپریل تک کیس نمٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت کا میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کا ہرجانے سے متعلق کیس ایک ماہ میں نمٹانے کا حکم
عدالت کا میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کا ہرجانے سے متعلق کیس ایک ماہ میں نمٹانے کا حکم
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023