اسلام آباد(سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماءمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی دہشت گردہیں،ان کو دیکھ کربہت ترس آتاہے ۔دنیا نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان13جولائی کولاہورکامنظردیکھ کرذہنی توازن کھوچکے ہیں، عمران خان کوشیروں کاجذبہ دیکھ کر 25جولائی کوہارکایقین ہوگیا ہے۔ عمران خان ملک میں قتل وغارت اورخونی سیاست چاہتے ہیں،لاہور،راولپنڈی،ملتان،اسلام آبادمیٹروکے حسدنے عمران خان کوپاگل کردیا ہے، امپائرکی انگلی کامنتظراورپارلیمنٹ پرحملہ کرنیوالاجمہوریت کی بات کرتاہے، خیبر بینک کاپیسہ کہاں گیا،اب جواب 25جولائی کوعوام دیں گے، عمران خان کوآج دیکھ کربہت ترس آیا ہے، جمہوریت کوسب سےبڑاخطرہ عمران خان سے ہے۔