عمران خان نے کارکنوں کو پمزکے باہر احتجاج سے روک دیا،نوازشریف کی منتقلی کے بعد پمز کارڈیک سنٹر سب جیل قرار

عمران خان نے کارکنوں کو پمزکے باہر احتجاج سے روک دیا،نوازشریف کی منتقلی کے بعد پمز کارڈیک سنٹر سب جیل قرار

اسلام آباد (سچ نیوز)تحریک انصاف کے رہنما سینٹر فیصل جاوید نے نوازشریف کی اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقلی کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کو پمز ہسپتال جانے سے روک دیا ہے ۔پمز کارڈیک سینٹر سب جیل قرار دیدیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید کی جانب سے کئے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی پمز ہسپتال منتقلی کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کو پمز جانے سے روک دیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اگر پمز ہسپتال کے باہر جمع ہیں تو پرامن طور پر منشر ہو جائیں ۔ ان کاکہنا ہے کہ عمران خان نے پمز کے باہر نعرے بازی اور احتجاج سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ہے ۔دوسری جانب پمز ہسپتال کے کارڈیک سینٹر جو سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آبادنے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، پمز ہسپتال کے کارڈیک سینٹر میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف زیر علاج ہیں۔

Exit mobile version