گجرات(سچ نیوز)اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کے معاملات عدالتوں میں ہیں، پنجاب کے اکثر علاقوں میں (ن) لیگ جیتی ہے، ان کا سارا ٹبر تو جیت گیا ہے تو پھر مسلم لیگ (ن) کس بات کا احتجاج کرنے جارہی ہے، وزارت عظمیٰ کے لیے باپ اور وزارت اعلیٰ کے لیے بیٹے کا امیدوار بننا مسلم لیگ (ن) کے لئے بہت بڑا المیہ ہے۔)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا سارا ٹبر تو جیت گیا ہے تو پھر وہ کس بات کا احتجاج کرنے جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو بہتری کی طرف لانے کے لیے سب کو دل وجان سے کوشش کرنی ہوگی، عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد اقتدار میں آئے ہیں، ہمیں ان کا بھرپورساتھ دینا ہوگا،عمران خان وہ وزیراعظم ہیں جو ووٹ کی طاقت سے آئے،اس سے قبل جتنے بھی وزیر اعظم تھے انہیں لایا گیا۔