اسلام آباد (سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءنعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان آج دوپہر 2 بجے خطاب کریں گے اور جشن منایا جائے گا۔
نعیم الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”عمران خان 2018ءکے انتخابات میں پاکستانی عوام کے بے انتہاءتعاون اور جشن کے موقع پر دوپہر 2 بجے قوم سے خطاب کریں گے، یہ اچھائی اور برائی کے درمیان مقابلہ تھا۔“