ماسکو(سچ نیوز)پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں جمی برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے اور اب دونوں ملکوں کی فوجیں اکٹھی امن مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔امن مشقیں 22 سے29 اگست تک روس میں ہوں گی،امن مشقوں میں پہلی بارپاکستان اوربھارت کے فوجی دستے شریک ہوں گے۔
جیو نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت امن مشقوں کا آغاز22اگست سے روس میں ہوگا،، پاکستان کی جانب سے 80 فوجیوں پرمشتمل دستہ فوجی مشقوں میں شامل ہوگا،بھارت کی جانب سے تقریباّ 200فوجی امن مشقوں میں حصہ لیں گے، امن مشقوں میں چین کے دستے کی تعداد چھ سو سے زائد ہوگی،امن مشقوں میں 8 رکن ممالک کے تین ہزار فوجی شریک ہونگے،امن مشقوں میں پہلی بارپاکستان اوربھارت کے فوجی دستے شریک ہوں گے۔