عمر شریف کے بیٹے نے والد کی طبیعت کے حوالے سے افواہوں کی تردید کردی

عمر شریف کے بیٹے نے والد کی طبیعت کے حوالے سے افواہوں کی تردید کردی

کراچی (سچ نیوز ) معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے اپنے والد کی طبیعت کے حوالے سے افواہوں کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ میرے والد معمول کے چیک اپ کے لیے ہسپتال گئے تھے اور اس وقت وہ تھیٹر کی ریہرسل میں مصروف ہیں۔انہوں نے شکوہ کیا کہ سوشل میڈیا کی افواہوں سے گھر والوں کو بہت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جواد عمر نے کہا کہ عمر شریف جلد ہی اسٹیج پر پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

Exit mobile version