لندن (سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بہو غنویٰ بھٹو میں اس وقت ٹوئٹر پر لڑائی ہوگئی جب غنویٰ نے جمائمہ کی اپنے بچوں کے ساتھ میکسیکو میں لی گئی تصویر کو اسرائیل کی تصویر قرار دیا ۔
کہانی مسلم لیگ ن کے ایک ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے شیئر کی گئی تصویر سے شروع ہوئی۔ اس تصویر میں جمائمہ اپنے بچوں قاسم اور سلیمان کے ساتھ نظر آرہی ہیں جبکہ ٹیریان وائٹ بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ چاروں نے کھلے اور رنگ برنگے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ لیگی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کی طرف سے اسے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں یہودی عبادت گاہ کے باہر لی گئی تصویر قرار دیا گیا اور لکھا گیا کہ ’ یہ یہودی عبادت گاہ کے باہر یہودی لباس میں کھڑے ہیں اور ان کا باپ پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانا چاہتا ہے‘