پیرس (سچ نیوز)فرانس میں بھی ہزاروں افراد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی ابتدا میں ہی فرانس کے بارے متنازعہ بیان کی وجہ سے فرانس کے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔سخت سردی کے باوجود ہزاروں افراد پیرس میں پلس دے ری پبلک پر ہونیوالے امریکا مخالف مظاہرے میں شریک ہوئے۔مظاہرین نے ٹرمپ اور امریکا کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا کی سب سے خطرناک چیز امریکا کی خارجہ پالیسی ہے۔مظاہرین نے ٹرمپ سے مشابہ ماسک بھی پہن رکھے تھے۔ٹرمپ اس وقت فرانس میں جنگ عظیم اول کے خاتمے کے دن کی مناسبت سے منعقدہ صد سالہ تقریب میں شرکت کیلئے پیرس میں موجود ہیں جہاں دیگر ممالک کی صدور بھی موجود ہیں۔
فرانس ، ہزاروں افراد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
فرانس ، ہزاروں افراد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023