فضائی حدود کی خلاف ورزی ،لیبیا کا ”ابھی نندن“ تیونس کے ہاتھ آگیا

فضائی حدود کی خلاف ورزی ،لیبیا کا ”ابھی نندن“ تیونس کے ہاتھ آگیا

تریپولی (سچ نیوز)تیونس کی فضائیہ نے لیبیا کا ایک جنگی طیارہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ملک میں اتارنے کے بعد پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کی قومی فوج کا ایک جنگی طیارہ سوموار کے روز پڑوسی ملک تیونس کی فضائی حدود میں داخل ہوا جو مدنین ریاست میں رجیجن کے علاقے بنی خداش کے مقام پر اتار لیا گیا۔تیونس کی فوج نے لیبی جنگی طیارے کے ہواباز کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کردی۔ سوشل میڈیا پر تیونس میں اتارے گئے لیبیا کے طیارے کی تصاویر بھی شائع کی گئیں سخوئی جنگی طیارہ میزائل سے لیس تھا۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  کہا جارہا ہے کہ طیارے کو فنی خرابی کی وجہ سے تیونس میں اتارا گیا، اس طیارے کے پیچھے ایل39′ طیارہ بھی جنوبی علاقوں میں ایک فضائی مشن پر تھا جو مغرب میں واقع اپنے اڈے کی طرف واپس لوٹ گیا۔ واضح رہے کہ لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی ماتحت فوج گذشتہ اپریل سے دارالحکومت طرابلس میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت کا تختہ الٹنے اور اس کی حامی شدت پسند ملیشیا?ں کو وہاں سے بے دخل کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔یادرہے کہ رواں سال فروری  نے پاکستان نے بھی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایک بھارتی طیارہ اپنی حدود میں مار گرایا تھا جس کا پائلٹ ابھی نندن زندہ پکڑ لیا، بعدازاں اسے بھارت واپس بھی بھجوا دیا گیا تھا۔

Exit mobile version