’فلموں میں پاکستانیوں کو دہشتگرد کے روپ میں کیوں پیش کیا جاتا ہے؟ ‘ مہوش حیات نے سکائی نیوز پر بیٹھ کر ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

’فلموں میں پاکستانیوں کو دہشتگرد کے روپ میں کیوں پیش کیا جاتا ہے؟ ‘ مہوش حیات نے سکائی نیوز پر بیٹھ کر ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نیو یارک (سچ نیوز) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے امریکن فلم انڈسٹری ہالی ووڈ اور بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کو پاکستانیوں کا منفی تشخص پیش کرنے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے۔امریکی ٹیلی ویژن ’ سکائی نیوز‘ کے مارننگ شو ’ سن رائز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلموں میں پاکستانی لوگوں کو انتہائی منفی طریقے سے پیش کیا جاتا ہے جو کہ نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں فلم انڈسٹریز کے اس اقدام کے باعث مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلامو فوبیا میں اضافہ ہوا ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ سینما کے ذریعے ہمیشہ ہی پاکستانیوں کو ولن کے روپ میں پیش کیا گیا ہے ۔ فلموں میں پاکستانیوں کو بطور دہشتگرد دکھایا جاتا ہے جنہوں نے ہاتھوں میں بڑی بندوقیں پکڑی ہوتی ہیں اور ان کی خواتین برقع میں رہتی ہیں۔ ’ میں جب بھی کہیں سفر کرتی ہوں اور لوگوں کو بتاتی ہوں کہ میں پاکستانی ہوں تو اگلی بات یہی ہوتی ہے کہ آپ ایک دہشتگرد ملک سے تعلق رکھتی ہیں۔‘مہوش حیات نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی لوگوں کے بارے میں مزید تحقیق کی جانی چاہیے اور ان کا صحیح امیج اجاگر کیا جانا چاہیے۔

Exit mobile version