ممبئی (سچ نیوز) فلم ’ہاؤس فل فور‘ کی شوٹنگ کے دوران خاتون ڈانسر اکشے کمار کی موجودگی میں جنسی استحصال کا شکار ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے چترا کوٹ سٹوڈیو میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلم ’ہاؤس فل فور‘ کی شوٹنگ کے دوران خاتون ڈانسر کے ساتھ کچھ لوگوں نے اکشے کمار سمیت دیگر اداکاروں کی موجودگی میں چھیڑ چھاڑ کی جس کے بعد تمام ڈانسرز نے تھانے جا کر ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میں سیٹ پر اپنی ساتھی فنکار کے ساتھ موجود تھی کہ اچانک 6 لوگ وہاں آگئے اور میری دوست کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے لگے۔ اس دوران میں نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن شیٹھی نامی شخص نے میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی جب کہ اس وقت اکشے کمار، رتیش دیش مکھ اور بوبی دیول بھی سیٹ پر موجود تھے لیکن وہ خاموش رہے۔