نیویارک(سچ نیوز)فیس بک کو اکثر جعلی، نفرت انگیز اور دہشت گردی سے متعلق مواد پوسٹ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم اب کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد دہشتگردی مواد پر مبنی پوسٹس ڈیلیٹ کرچکی ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق فیس بک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہاگیاکہ یہ ڈیڑھ کروڑ کے قریب مواد 2018 سے قبل پوسٹ کیا گیا بلکہ بیشتر پوسٹس برسوں سے سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر موجود تھیں مگر کمپنی اتنے عرصے میں اسے پکڑنے میں ناکام رہی تھی، یعنی دہشتگردی سے جڑا مواد 970 دن (یہ زیادہ سے زیادہ دنوں کی تعداد ہے جو کسی مواد میں پائی گئی) اس سوشل میڈیا سائٹ پر موجود رہا۔تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ نئے مواد کو ہٹانے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور فیس بک اب جلد ایسی پوسٹس پکڑنے لگی ہے۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 12 لاکھ پوسٹس کو ہٹایا گیا، دوسری سہ ماہی میں 22 لاکھ جبکہ تیسری سہ ماہی میں 23 لاکھ پوسٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا۔صارفین کے رپورٹ کردہ مواد کو ہٹانے کی شرح بھی بڑھی ہے جو تیسری سہ ماہی میں 16 ہزار رہی۔فیس بک نے واضح نہیں کیا کہ ایسی پوسٹس کس خطے کے صارفین زیادہ پوسٹ کرتے رہے ہیں۔فیس بک کے سوا 2 ارب سے زائد صارفین کے نیٹ ورک کو دیکھتے ہوئے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد پوسٹس بہت کم لگتی ہیں مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ایسی پوسٹس خودکار طور پر پکڑنے والے ٹولز کو توسیع دی جارہی ہے۔کمپنی کے مطابق الگورتھم کے ذریعے کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی 19 زبانوں میں پوسٹس پکڑنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔کمپنی کے مطابق ایک بگ کی وجہ سے دوسری سہ ماہی میں مواد کو ہٹانے کا عمل سست روی کا شکار رہا جو کہ 14 گھنٹے میں مکمل ہوا جبکہ پہلی سہ ماہی میں یہ عمل ایک منٹ سے بھی کم وقت جبکہ تیسری سہ ماہی میں 2 منٹ کے اندر مکمل کیا گیا۔
فیس بک ڈیڑھ کروڑ کے قریب دہشتگردانہ مواد ڈیلیٹ کرنے میں کامیاب
فیس بک ڈیڑھ کروڑ کے قریب دہشتگردانہ مواد ڈیلیٹ کرنے میں کامیاب
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023