ولنگٹن (سچ نیوز) نیوزی لینڈ میں 50 افراد کے قتل کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں چیلسی کلنٹن کو شرکت مہنگی پڑگئی، طلبہ نے الزام لگایا کہ نیوزی لینڈ میں قتل عام چیلسی جیسے لوگوں کی متعصب بیان بازی کی وجہ سے ہوا۔نیویارک یونیورسٹی میں تعزیتی تقریب کے موقع پر چیلسی کلنٹن آئیں تو ایک طالبہ لین دیوک نے انہیں گھیرلیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ میں پچاس افراد کی موت کا ذمہ دار ان جیسے ہی لوگ ہیں جو لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔چیلسی امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی بیٹی ہیں، چیلسی کلنٹن نے کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ طالبہ ایسا محسوس کررہی ہے جس پر قریب کھڑے مرد طالبعلم نے مشتعل انداز میں سوال کیا کہ ایسا محسوس کرنے پر معافی کا مطلب کیا ہوتا ہے؟برطانوی میڈیا کے مطابق نیویارک یونیورسٹی کے طلبہ رکن کانگریس الہان عمر پر کلنٹن کی تنقید پر ناراض تھے۔ کلنٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ الہان عمر نے یہودیوں کے خلاف زبان استعمال کی تھی۔چیلسی پر تنقید کی خبر میڈیا پر آتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے چیلسی کلنٹن کا دفاع کیا اور کہا کہ جو لوگ چیلسی کی بات نہیں سمجھ رہے وہ مسئلہ کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔
’قتل عام تم جیسے لوگوں کے اکسانے کی وجہ سے ہوا‘
’قتل عام تم جیسے لوگوں کے اکسانے کی وجہ سے ہوا‘
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023