لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں فوج کے ٹینکوں کو سمندر کے بیچ اْتار دیا گیا

لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں فوج کے ٹینکوں کو سمندر کے بیچ اْتار دیا گیا

بیروت (سچ نیوز)لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں فوج کے ٹینکوں کو سمندر کے بیچ اْتار دیا گیا۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ کارروائی سکیورٹی نوعیت کی تھی اور نہ عسکری نوعیت کی بلکہ منتظمین اس کا مقصد سیاحتی اور ماحولیاتی فوائد کا حامل پہلا واٹر پارک بنانا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک متعلقہ لبنانی عہدے دار کے مطابق سمندری ماحولیاتی ترقی اور اس کے تحفظ کے لیے کام پر توجہ مرکوز کی جائے گا۔ عہدے دار نے مزید بتایا کہ زیر سمندر فوجی ٹینکوں کی نالیوں کا رخ مقبوضہ فلسطین کی جانب رہا تا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا جا سکے۔مذکورہ کارروائی میں شہری دفاع اور پیشہ ورانہ غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے بھرپور معاونت کی۔منتظمین کے مطابق یہ واٹر پارک غوطہ خوری کے شوقین افراد اور سمندری سیاحت کے چاہنے والوں کے واسطے کھلا ہو گا۔

Exit mobile version