لوئر دیر میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مکینوں کا احتجاج ، پولیس ,ایف سی کالاٹھی چارج اور شیلنگ ، مظاہرین مشتعل ، ایف سی کی گاڑی توڑ دی

لوئر دیر میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مکینوں کا احتجاج ، پولیس ,ایف سی کالاٹھی چارج اور شیلنگ ، مظاہرین مشتعل ، ایف سی کی گاڑی توڑ دی

لوئر دیر(سچ نیوز )لوئردیر میں بدترین لوڈ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپوں سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے تالاش میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے میں غیر معمولی طور پر خواتین نے بھی شرکت کی، شہریوں نے واپڈا دفتر کا گھیراو¿ کرلیا اور جی ٹی روڈ بند کردی۔علاقہ مکین احتجاج کرتے ہوئے تھانہ تالاش کے سامنے پہنچ گئے ،پولیس اور ایف سی نے احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔طاقت کے استعمال پر مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور ان کی سیکورٹی فورسز سے شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے تھانے اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراو شروع کردیا جب کہ ڈنڈے مار کر ایف سی کی سرکاری گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔مشتعل شہریوں نے ٹائر جلاکر سڑکیں بند کردیں اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر بھی 18، 18 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔

Exit mobile version