8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
منگل, جون 24, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
مجھے پارلیمنٹ سے باہر کرنے کی سازش ناکام ہو گئی:بلاول بھٹو زرداری

مجھے پارلیمنٹ سے باہر کرنے کی سازش ناکام ہو گئی:بلاول بھٹو زرداری

مجھے پارلیمنٹ سے باہر کرنے کی سازش ناکام ہو گئی:بلاول بھٹو زرداری

27/07/2018
0 0
0
شئیرز
9
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(سچ نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پارلیمنٹ سے باہر کرنے کی سازش ناکام ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا اور وہ ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں سے الیکشن لڑ رہے تھے جس میں لاڑکانہ، کراچی اور ملاکنڈ کی سیٹیں شامل تھیں تاہم یہ الیکشن ان کے لیے کچھ خاص یادگار ثابت نہ ہوا اور ملاکنڈ میں بلاول کو تحریک انصاف کے امیدوار جنید اکبر نے شکست دی جنہوں نے 81ہزار 310 ووٹ حاصل کیے جبکہ بلاول 43ہزار 724ووٹ ہی لے سکے۔ پیپلز پارٹی کو سب سے بڑا دھچکا کراچی میں پیپلز پارٹی کا گڑھ تصور کی جانے والی لیاری کی سیٹ سے بلاول کی شکست ہے جہاں وہ جیتنا تو دور بلکہ وہ دوسرے نمبر پر بھی نہ آ سکے ،کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں تحریک انصاف کے امیدوار عبدالشکور شاد نے 52ہزار 721ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ دوسرے نمبر پر تحریک لبیک کے امیدوار نے 42ہزار 345 ووٹ لیے اور بلاول 39ہزار 325 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین نے لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 200 پر کامیابی اپنے نام کی اور 84ہزار 426 ووٹ حاصل کر کے اپنے پہلے ہی انتخابات میں قومی اسمبلی تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔مجموعی طور پر پیپلز پارٹی نے گزشتہ الیکشن کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا البتہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج اور خصوصاً نتائج آنے میں ہونے والی تاخیر پر سوشل میڈیا پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی کوششیں ناکام ہو گئی،جب متنازع نتائج کا اعلان کرنے میں 28گھنٹے لگ جائیں تو پارٹی کے کارکنوں کا غصہ قابل فہم ہے۔انہوں نے اپنی جماعت کے کارکنوں اور حامیوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں تک انتظار کریں۔یاد رہے کہ الیکشن میں برتری حاصل کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ انتخابی نتائج پر تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔سابقہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن انتخابی نتائج مسترد کر چکی ہے جبکہ متحدہ مجلس عمل نے بھی نتائج پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے پورا الیکشن کالعدم کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In