نواب شاہ (سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں اپنی حکومب سنبھال لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھی پہلی مرتبہ قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں اور اس موقع پر ان کی دونوں بہنیں بختاور بھٹو اور آصفہ
بھٹو بھی بہت ہی زیادہ خوش نظر آئیں جبکہ وہ ان کے ساتھ قومی اسمبلی کے اجلاس
میں بھی آتی رہیں تاہم انہوں نے عید نواب شاہ میں منائی اور انسٹا گرام پر ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ۔تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو نے سب کو عید مبارک کا پیغام جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ چنگچی رکشے کی ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہیں جبکہ ان کے پیچھے سواریوں کی سیٹ پر ایک خاتون بیٹھی ہیں جو کہ نہایت خوش نظر آ رہی ہیں ۔بختاور بھٹو نے تصویر کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” نواب شاہ سے پوسٹ کارڈ ، مجھے معلوم نہیں ہے کہ اسے چلاتے کیسے ہیں ، عید مبارک ۔“بختاوی بھٹو کی تصویر پر انیلہ نہید نامی صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” ہم امید کرتے ہیں کہ آپ نے یہ کام ہماری توجہ غربت کی طرف دلانے کیلئے کیاہے نہ کہ اپنی ڈرائیونگ کی مہارت دکھانے کیلئے ۔مہید نامی صارف کو یقین نہیں آیا اور انہوں نے پوچھ لیا کہ کیا یہ ” واقعی اصلی ہے ۔“