لاہور(سچ نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جو کہ سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرنے میں مصروف رہتی تھی ،اب ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک مہینے سے ذیادہ وقت ہو گیا ہے خاموشی چھائی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جب سے جیل میں گئی ہے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایسی خاموشی چھائی کہ اس خاموشی کے بادلوں کے سائے اب ڈھلتے نظر نہیں آرہے ،جیل جانے کے بعد مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر بہت کم ٹویٹ کی گئی ہیں ، لیکن ان کی آخری ٹویٹ کب اور کیا تھی آپ بھی جانئے ۔