ویلنگٹن(سچ نیوز )نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کرائسٹ چرچ حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فونک گفتگو میں لاجواب کردیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا اور پوچھا کہ امریکا آپ کی کیا مدد کرسکتا ہے؟اس پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے انہیں مشورہ دیا کہ امریکا تمام مسلم کمیونٹی سے محبت اور ہمدردی کا اظہار کرے۔واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ حملے کے بعد جہاں ایک طرف پاکستان سمیت دنیا بھر کے رہنماﺅں نے اس عمل کی مذمت کی لیکن دوسری جانب امریکی صدر نے اس حوالے سے افسوس کے بجائے ٹوئٹر پر ایک لنک شیئر کیا جو حملے کی خبر سے متعلق تھا ۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے گفتگو اور واقعے کے دس گھنٹے بعد ٹرمپ نے دوسرا ٹوئٹ کیا اور قتل عام کی مذمت کی۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ روز دہشت گرد حملے میں 50 افراد جاں بحق ہوئے، حملہ کرنے والے آسٹریلین دہشت گرد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
مسجد پر حملہ ،ٹرمپ کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو فون ،آگے سے انہوں نے امریکی صدر کو بہترین جواب دے دیا
مسجد پر حملہ ،ٹرمپ کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو فون ،آگے سے انہوں نے امریکی صدر کو بہترین جواب دے دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023