8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
پیر, دسمبر 8, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
مسلسل 11ویں سیریز ٹرافی پاکستانی شوکیس کی زینت بن گئی

مسلسل 11ویں سیریز ٹرافی پاکستانی شوکیس کی زینت بن گئی

04/11/2018
0 0
0
شئیرز
12
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

دبئی:  پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو مات دیکر لگاتار 11ویں سیریز ٹرافی کو شوکیس کی زینت بنالیا۔

پاکستانی اوپنرز نے 154کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پر اعتماد آغاز کیا،اعجاز پٹیل،ٹم سائودی اور ایڈم ملن رنز کی رفتار کم کرنے میں ناکام رہے، پانچویں اوور میں 40کے مجموعے پر کین ولیمسن کے مڈآف پر ایک شاندار ڈائیونگ کیچ نے فخرزمان کی اننگز 24پر تمام کر دی، کامیاب بولر ایڈم ملن تھے،گرین شرٹس نے 10اوورز میں 75رنز بنائے تھے کہ ٹم سائودی کی گیند پر لانگ آن فیلڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم نے آصف علی(16) کا کیچ ڈراپ کردیا۔

پاکستان کو 42گیندوں پر 58رنز درکار تھے کہ بابراعظم(40) کو ٹم سائودی نے متبادل فیلڈر لوکی فرگوسن کی مدد سے پویلین بھیج دیا، آصف علی پر اعتماد 38 رنز بناکر کولن منرو کی فل ٹاس پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، مطلوبہ رن ریٹ 10کو پیش نظر رکھتے ہوئے محمد حفیظ نے ایش سوڈھی کے اوور میں 2 چھکوں سمیت 17رنز بٹورے، شعیب ملک نے کولن منرو کو آڑے ہاتھوں لیا۔

آخری اوور میں 7رنز درکار تھے،ایڈم ملن کی پہلی پر ایک رن بنا، دوسری پر شعیب ملک (10)نے گلین فلپس کو کیچ دیدیا، محمد حفیظ نے تیسری پر 2رنز بنائے، چوتھی پر چوکے کیساتھ فتح کا مشن مکمل کردیا،آل رائونڈر 34پر ناقابل شکست رہے،سرفراز کو گیند کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والے کیویز نے آغاز میں جارحانہ انداز اختیار کیا، کولن منرو نے پہلی گیند پر ہی عماد وسیم کو چھکا جڑ کر خطرناک عزائم ظاہر کیے، اوپنر نے فہیم اشرف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، تیسرے اوور میں شاداب خان نے گلین فلپس کو رن آئوٹ کرنے کا سنہری موقع ضائع کیا۔

کولن منرو کو 32 پر ایک موقع ملا جب فہیم اشرف کی گیند پر لانگ آن فیلڈر محمد حفیظ نے آسان کیچ ڈراپ کر دیا، چھٹے اوور میں کیویز کی ففٹی مکمل ہوتے ہی شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، نوجوان پیسر نے گلین فلپس(5)کو وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کا کیچ بنوا دیا، کولن منرو کو 43 پر رن آؤٹ کرنے کا موقع تھا لیکن سرفراز احمد نے ضائع کیا، بالاآخر اوپنر کو 44 پر محمد حفیظ نے چلتاکردیا۔

کپتان نے وکٹوں کے پیچھے کیچ لیا،کولن ڈی گرینڈ ہوم(4) نے عماد وسیم کی گیند کو فضا میں اچھالا تو لانگ ان پر موجود شعیب ملک نے کیچ تھام لیا، نیوزی لینڈ نے 10 اوورز میں 68 رنز بنائے تھے، شاداب خان نے کیویز کورنز کیلیے ترسایا، دباؤ بڑھانے کے نتیجے میں روس ٹیلر( 3) رن آئوٹ ہوگئے، بائونڈری سے آصف علی کے تھرو پر نوجوان لیگ اسپنر نے بیلز اڑا دیں،کپتان کین ولیمسن نے کورے اینڈرسن کے ہمراہ بحالی کا سفر 125 کے مجموعے تک جاری رکھا۔

اس موقع پر شاہین آفریدی نے کین ولیمسن 37 کو اسکوائر لیگ پر فخر زمان کا کیچ بنوا دیا، اسی اوور میں نشانہ چوک جانے کی وجہ سے شاداب خان نئے بیٹسمین سیفرٹ کو رن آئوٹ نہ کرسکے، کورے اینڈرسن نے ساتھی بیٹسمین کے ہمراہ جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے حسن علی کے اوور میں 16 رنز بٹورے، شاہین آفریدی صرف 20 رنز دیکر 3 وکٹیں لے اڑے۔ پہلے میچ کے ہیرو حسن علی ناکام رہے، ان کے3اوورز میں ہی 43 رنز بن گئے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In