اسلام آباد(سچ نیوز)مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکومت بنانے میں مدد دینے کے لیے مسلم لیگ (ق) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سامنے متعدد مطالبات رکھ دیئے۔ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے وزیراعلی پنجاب یا ڈپٹی وزیر اعظم کا عہدہ مانگ لیا اور چوہدری پرویز الہی نے ڈیمانڈز کے حوالے سے پی ٹی آئی کی قیادت کو بتا دیا۔مسلم لیگ (ق) ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) بھی انہیں پنجاب میں بہت اچھی آفر کر رہی ہےلیکن چوہدری پرویز الہی نے مسلم لیگ (ن) کو بتا دیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادی بن کر الیکشن لڑا تھا اور وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ، پی ٹی آئی کی قیادت نے مشاورت کے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔