لاہور (سچ نیوز)سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہاہے مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب کے میں حکومت سازی کے محاذ پر پسپائی اختیار کر چکی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ “میں معروف صحافی حبیب اکرم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کامران خان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے مرکز کے بعد پنجاب میں بھی حکومت سازی کے محاذ پر پسپائی اختیار کر لی ہے جبکہ حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ اب تک مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجا ب میں بھی کسی آزاد امیدوار سے رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسی کوئی مثال سامنے آئی ہے جبکہ کہ جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں آزاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے دوامیدواروں سے بھی رابطے کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے شہبازشریف نے صرف ایک آزاد امیدوار محسن جگنو سے ملاقات کی جس پر پہلے تو انہوں نے کہاکہ وہ سوچ کر بتائیں گی اور بعد میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں گے۔