انقرہ(سچ نیوز)ترکی نے اعلان کیا ہے کہ معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے آئی ایم ایف کے سامنے نہیں جھکے گا، ترکی حکومتی اخراجات میں کمی پر اور بیرونی سرمایہ کاری پر توجہ دے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کردیا۔ ترک وزیر خزانہ جو کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے داماد بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ بحران پر قابو پانے کے لیے حکومتی اخراجات میں کمی لائیں گے اور بیرونی سرمایہ کاری پر بھی توجہ دیں گے۔دوسری جانب قطر نے ترکی میں پندرہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد ترک کرنسی لیرا کی قدر میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔