مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی، یورپی سیاحوں کو وادی چھوڑنے کا حکم

سرینگر: (سچ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کے باعث فرانس، جرمنی اور آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انھیں جلد سے جلد وادی چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

انڈین حکام کی جانب سے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوری مقبوضہ کشمیر سے واپس جانے سے متعلق جاری ایڈوائزری کے پیش نظر برطانیہ، جرمنی اور آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کے لئے سفر کے سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے۔

برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو دہشت گردی سے متاثر جموں وکشمیر میں دورے کے دوران محتاط رہنے اور مقامی افسران کی ایڈوائزری کے مطابق چلنے کیلئے کہا ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق اس سنگین صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جرمنی نے اپنے شہریوں کے لئے اسی طرح کی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرینگر سمیت وادی کے علاقوں کا سفر مناسب نہیں ہے۔ جرمن حکومت نے اپنے شہریوں سے واقعات پر مسلسل باخبر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

علاوہ ازیں آسٹریلیائی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے سفر کے دوران خطرے کے سلسلے میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

Exit mobile version