اسلام آباد(سچ نیوز) امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے قبل امریکہ کو آگاہ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے امریکہ کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا، بھارت نے اس حوالے سے امریکہ سے کوئی مشاورت نہیں کی، امریکہ سے رابطے کی خبریں درست نہیں ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ ’ دی پرنٹ‘ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالے سے امریکہ کو رواں سال فروری میں اور یکم اگست کو آگاہ کردیا تھا۔ فروری میں اجیت دوول نے امریکی ہم منصب جان بولٹن کو اپنے منصوبے سے آگاہ کیا تھا لیکن پلوامہ حملے کی وجہ سے بھارت نے منصوبے میں تاخیر کردی۔ یکم اگست کو بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اعتماد میں لیا تھا۔
Contrary to press reporting, the Indian government did not consult or inform the US Government before moving to revoke Jammu and Kashmir’s special constitutional status. – AGW
— State_SCA (@State_SCA) August 7, 2019
ایلس ویلز نے بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا اور کہا کہ انہوں نے بھارت امریکہ تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا۔
The US partnership w/ Former External Affairs Minister Swaraj was one of respect & understanding. She was critical in strengthening US-#India ties. I send my deepest condolences to the people of India during this difficult time. AGW
— State_SCA (@State_SCA) August 7, 2019