مقبوضہ کشمیر کے بگڑتے حالات، انڈین نیشنل کانگریس کا ہنگامی اجلاس، راہول گاندھی نے انتہائی تشویشناک صورتحال بتادی

مقبوضہ کشمیر کے بگڑتے حالات، انڈین نیشنل کانگریس کا ہنگامی اجلاس، راہول گاندھی نے انتہائی تشویشناک صورتحال بتادی

نئی دلی (سچ نیوز) انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وادی میں تشدد میں اضافہ ہورہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے بتایا کہ انہیں انڈین نیشنل کانگریس کی ورکنگ کمیٹی نے نئے صدر کے انتخاب کے معاملے پر طلب کیا تھا لیکن اسی دوران کچھ رپورٹس آئی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بہت غلط چیزیں ہورہی ہیں۔ وہاں سے تشدد کی رپورٹس سامنے آنے پر ہم نے اپنے اجلاس کی کارروائی روکتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ کی ۔راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر لازم ہے کہ وہ بتائیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ میں ہوکیا رہا ہے۔

Exit mobile version