8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
منگل, جولائی 15, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم
ملکی معیشت اور بیرونی قرضے

ملکی معیشت اور بیرونی قرضے

ملکی معیشت اور بیرونی قرضے

09/07/2018
0 0
0
شئیرز
7
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

قیام پاکستان کے وقت معاشی عدم استحکام ہونا تو قدرتی بات ہے لیکن بعد میں آنے والی حکومتوں نے باوجود بلند بانگ دعووں کے اقتصادی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ اگرچہ کچھ حکمرانوں نے کچھ کوشش بھی کی، ترقیاتی منصوبے بنا ئے لیکن اکثر پروگرام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچے اور ناکامی کا شکار ہوگئے جس کی کئی وجوہات ہیں لیکن خاص وجہ حکمرانوں اور افسر شاہی کی شاہ خرچیاں اور بدعنوانی ہی تھی کہ ملکی معیشیت کیلئے شروع کئے گئے منصوبے مطلوبہ اھداف حاصل نہ کرسکے۔

پھر وقتاً فوقتاًبھاری غیر ملکی قرضے بھی لئے گئے جن میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ترقی یافتہ مما لک کے کنسورشیم شامل ہیں۔اور اب تو حالت یہ ہوگئی ہے کہ ملکی ترقی کیلئے ہر بڑا منصوبہ عالمی اداروں سے قرض لیکر ہی شروع کیا جا تا ہے جو کبھی بھی وقت مقررہ پر مکمل نہیں ہوتا اور قرضہ سودو رسود بڑھتا جا تا ہے اور جیسے ہی کوئی حکومت بدل جاتی ہے تو وہ منصوبے بھی ادھورے رہ جاتے ہیں اور پھر نئی آنے والی حکومت نئے منصوبے شروع کرتی ہے اور نئے قرضے لئے جا تے ہیں۔

نتیجتاً ملک جو پہلے ہی مقروض ہے مزید قرضوں میں جکڑتا جا تا ہے۔ یہ سلسلہ کئی سال سے جاری ہے جس پر کوئی خلوص سے کوشش نہیں کرتا۔اس سلسلے میں ماضی میں باتیں تو بہت کی گئیں مثلاً”کشکول توڑ دیا ہے”۔ "قرض اتارو ملک سنوارو” وغیرہ لیکن کوئی قابل عمل قدم نہیں اٹھا یا گیا حکومت کے سربراہوں کے غیر ملکی دوروں میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ سرکاری افسران کی شاہ خرچیاں بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔

دعوے تو بڑے ہوتے ہیں لیکن اخراجات کو کنٹرول کرنے کی سنجیدگی سے کوشش نہیں کی جا تی۔دوسری طرف دنیا کے بڑے بڑے ممالک کے حکومتی معاملات پر نظر ڈالی جا ئے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہاں ملکی کاروبار حکومت چلانے کیلئے چند وزراء ہوتے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں 40 سے 50 تک وزرا ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک غور طلب بات یہ ہے کہ اٹھارویں (18) ترمیم کے تحت جو صوبوں کو وزارتیں اور محکمے دیئے گئے تھے اور مرکز میں تقریباً20 وزارتیں رہ گئی تھیں لیکن بعد میں کئی نئی وزارتیں وجود میں آچکی ہیں اور ان کی تعداد پھر سے وہی پہلے والی پوزیشن سے بھی آگے نکل گئی ہے جس کامقصد بظاہر یہ تھا کہ عوام کے مسائل بڑھ گئے ہیں اس لئے ان کو حل کرنے کیلئے دفاتر بڑھا ئے جا رہے ہیں۔

لیکن افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ عوام کے مسائل تو کم ہونے کی بجائے بڑھ گئے ہیں۔بیرونی قرضے بڑھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بڑے منصوبے جو ملکی ترقی کیلئے ہوتے ہیں لیکن ان میں بھاری کمیشن وغیرہ کا لین دین لازمی ہوگیا کیونکہ ٹھیکیداری نظام میں تو یہی ہوتا ہے اور پھر منصوبے وقت پر مکمل بھی نہیں ہوتے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضے جو 2017 کی پہلی سہ ماہی (جنوری۔

مارچ) تک 75747 ملین امریکن ڈالر تھے ، دوسری سہ ماہی (اپریل۔ جون)تک 82981ملین امریکن ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔بیرونی قرضوں کے سلسلے میں ایک اہم بات جو کہ کم لوگ جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ قرضے دینے والے غیر ملکی ادارے (اور ان کی حکومتیں) جب کسی ملک کو قرضہ دیتے ہیں تو ایک شرط یہ لگاتے ہیں کہ منصوبے کیلئے ماہرین اور فنی عملہ ان کا ہوگا منصوبہ کی مدت پوری ہونے تک اس ملک میں رہیں گے جہاں منصوبہ شروع کیا جا ئے گا اور معاہدے کے مطابق ان ماہرین کو بھاری تنخواہیں اور مراعات دی جا ئیں گی جس پر تقریباً 40 سے 50 فیصد رقم خرچ ہوگی اور قرضہ لینے والے ملک کو بقیہ رقم ملے گی جس سے منصوبہ مکمل کیا جا ئے گا لیکن واپسی پوری رقم کی اور وہ بھی سود رسود ادا کرنا ہوگی۔

اب اس سے یہ اندازہ بخوبی لگا یا جا سکتا ہے کہ بیرونی قرضے کس طرح ملتے ہیں اور ادائیگی کیسے ہوتی ہے پھر بھی ہم اس مسئلے کو غیر اہم سمجھ کر حل کرنے کی کوشش نہیں کررہے۔
اس سلسلے میں مندر جہ ذیل گزارشات اور تجاویز پیش خدمت ہیں۔
1) ایک اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کیا جائے جو بڑھتے ہوئے غیر ملکی قرضوں کے جواز ، افادیت اور نقصانات کا جائزہ لے کر آئندہ کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کیلئے ٹھوس اور قابل عمل تجاویز مرتب کرے (اس کمیشن میں عوامی نمائندگان ، صنعت و تجارت، اعلیٰ عدالتوں سے ماہرین معاشیات میں سے وسیع تجربہ رکھنے والے لوگ ارکان شامل ہوں)اس کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں حکومت ہنگاہی بنیادوں پر غیر ملکی قرضوں سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرنے اور ملکی معیشیت کے استحکام کیلئے کام شروع کرے۔

2)حکومتی اخراجات میں 40 فیصد کمی کی جا ئے اور عوام کو بھی کفایت شعاری کیلئے تیار ہونا چاہیئے۔
3)ان اقدامات کے نتیجے میں ہونے والی بچت سے قرضوں کی ادائیگی فوری طور پر شروع کردی جائے۔
(4)ملکی وسائل کو ترقی دی جا ئے جس میں زراعت ، صنعت و تجارت اور معدنی وسائل جیسے اہم شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا ئے اور اس سلسلے میں ایک واضح اور قابل عمل پالیسی بنا کر کام شروع کیا جا ئے تو انشاء اللہ چند برسوں میں ملک قرضوں کے بوجھ سے آزاد بھی ہوجا ئے گا اور موجودہ غیر مستحکم معیشیت استحکام کی راہ پر گامزن ہوسکے گی۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In