8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے اختتام پذیر

ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے اختتام پذیر

21/09/2018
0 0
0
شئیرز
8
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: (سچ نیوز) شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھرمیں نویں محرم الحرام کے جلوس منعقد کیے گئے، جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ نصب کیے گئے، سکیورٹٰی کیلئے ملک بھر میں ہزاروں اہلکار تعینات رہے، کراچی سمیت کئی شہروں میں دن بھر موبائل فون سروس بھی معطل رہی اور کئی شہروں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی رہی۔

نواسہ رسول حضرت امام حسین کے جوان فرزند حضرت علی اکبرکی شہادت کی مناسبت سے کراچی میں نویں محرم الحرام کا جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستے میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔تمام گلیوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند اور ایم اے جناح روڈ کی تمام دکانوں کو سیل کیا گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی نگرانی کی گئی۔

 

لاہور میں نویں محرم کا جلوس صبح ساڑھے 10 بجے پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوا، سیکیورٹی کیلئے 15سو سے زائد پولیس اہلکار، رینجرز کے جوان اور رضا کار تعینات رہے۔ جلوس کے روٹ سے متصل تمام راستوں کو کنٹینر اور رکاوٹیں لگا کر سیل کیا گیا جبکہ موبائل سروس معطل اور ڈبل سواری پر بھی پابندی رہی۔

اسلام آباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس سیکٹر جی 6 ٹو امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوا۔

پشاور میں نویں محرم الحرام کا شبیہہ علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوگیا۔پشاورمیں نویں محرم الحرام کا شبیہہ علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر روڈ کینٹ سے برآمد ہوا۔ماتمی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا فوارا چوک پہنچا جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی، اس موقع پر عزادار سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے۔

کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کے سلسلے میں شبیہہ ذوالجناح کا جلوس نکالا گیا، جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس دو پہر کو میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہوا، جلوس کے موقع پر عزادار سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔نویں محرم کےجلوس کے روٹ پر جانےوالے راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا جبکہ اس دوران جلوس کے روٹ اور اطراف میں کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند رہیں۔

 

ملتان میں نویں محرم پر علم اور ذولجناح کا مرکزی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارہ گاہ ممتازآباد میں اختتام پزیر ہو گیا

راولپنڈی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ فاطمیہ چیٹیاں ہٹیاں سے برآمد ہوا جو اقبال روڈ کالج روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول حسین جاکر اختتام پذیر ہوا۔


سیہون شریف کا مرکزی جلوس درگا ہ لعل شہباز قلندر سے برآمد ہوا، جلوس کی سیکیورٹی سخت،پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات تھی۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In