ملک میں اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کی کوششیں ہو رہی ہیں، آفتاب شیرپاؤ

پشاور: (سچ نیوز )  قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ ملک میں اٹھارویں ترمیم کے خاتمے اور این ایف سی ایوارڈ کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، عوام دو ماہ کے اندر ہی حکومت سے مایوس ہو چکی ہے۔

پشاور میں قومی وطن پارٹی کے چھٹے یوم تاسیس کے موقع پر آفتاب احمد خان نے کہا کہ ملک میں ہونے والے انتخابات شکوک و شبہات ہیں جس کی تصدیق یورپی یونین کی ٹیم نے بھی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر کئی تجربات کیے گئے اور اب عمران خان کی صورت میں سلیکٹیو ڈیموکریسی چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں وزیراعلیٰ اور گورنر کے حلقوں میں پی ٹی آئی اپنی سیٹیں ہار چکی ہے، دو ماہ کے اندر ہی عوام حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔

آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ حکومت اب این ایف سی ایوارڈ کم کرنے اور اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کے لئے کوشش کر رہی ہے، ہم کسی صورت یہ نہیں ہونے دیں گے۔

Exit mobile version