منشیات سمگلنگ کیس: اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو قصور وار قرار دے دیا

لاہور: (سچ نیوز) اے این ایف حکام نے رانا ثنا اللہ کے خلاف عدالت میں چالان جمع کرا دیا۔ تفتیش میں لیگی رہنما کو قصور وار قرار دے دیا۔

چالان جمع ہونے کے بعد منشیات سمگلنگ میں گرفتار رانا ثنا اللہ کے ٹرائل کا بھی باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اے این ایف کے جج مسعود ارشد نے ملزم کو 29 جولائی کو طلب کرلیا، اے این ایف نے لیگی رہنما کی گاڑی سے ہیروئن برآمد کی تھی، رانا ثناء اللہ سمیت 5 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Exit mobile version