نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت میں ایک بھارتی شہری کو آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق 42سالہ محمد پرویز نامی اس شخص کو این آئی اے نے راجستھان پولیس کی مدد سے گرفتار کیا جو گزشتہ 18سال میں 17مرتبہ پاکستان گیاتھا۔ اس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ جعلی شناخت کے ذریعے بھارتی فوجیوں کو ورغلاتا تھا اور ان سے معلومات اکٹھی کرکے آئی ایس آئی کو پہنچاتا تھا، جو بدلے میں اسے مالی معاونت فراہم کرتی تھی۔رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس امیش مشرا نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوران تفتیش پرویز نے اعتراف کیا کہ وہ آئی ایس آئی ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا اور 17بار پاکستان جا چکا ہے۔وہ بھارتی فوجیوں سے معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف سم کارڈز استعمال کرتا تھا۔ یہ سم کارڈز وہ سم کارڈز ری ٹیلرز کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے حاصل کرتا تھا اور فرضی شناخت سے انہیں رجسٹرڈ کراتا تھا۔“اسے جے پور کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے 4دن کے لیے پولیس کی حراست میں دے دیا گیا۔
17مرتبہ پاکستان آنے والے بھارتی کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا
17مرتبہ پاکستان آنے والے بھارتی کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023