لندن (سچ نیوز)عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ میرے بچوں نے گالیاں پاکستان کے ٹی وی پروگر اموں کو دیکھ کر سیکھی ہے ، لندن میں ایک لڑکی نے میرے ساتھ بدتمیزی کی ہے، پاکستان کا قانون بھی اس کی اجات نہیں دیتا ۔
نیو نیوز کے پروگر ام ’’لائیو ودھ نصراللہ ملک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میرے بچوں نے پنجابی کی گالیاں پاکستان کے ٹی وی کے پروگراموں سے سیکھی ہیں۔ تحریک انصاف نے اس کلچر کو پاکستان میں عام کردیاہے ۔ جو لوگ برطانیہ میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے نہیں بیٹھے ہوئے اور اگر انہوں نے کوئی جرم کیا بھی ہے تو اس کے بچوں کا کیا قصور ہے؟ اگر آپ کسی کے بیٹے اور یابیٹی کو ہراساں کررہے ہیں تو کیا آپ جرم نہیں کررہے اور کیا آپ مجرم نہیں ہیں؟انہوں نے کہاکہ لندن میں ایک لڑکی نے میرے ساتھ بدتمیزی اور انگلینڈ کا قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا ۔ پاکستان میں بھی کسی کی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ اس واقعہ کی لوگوں نے مذمت کی ہے ۔پاکستان میں لیڈر اندر سے ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔ عوام کے سامنے ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہیں۔ہمارے ہاں لیڈر غیر مہذب زبان استعمال کرتے ہیں اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو تو اس بات کی عادت ہوگئی ہے اور یہ کلچر اب کارکنوں میں بھی سرایت کرگیاہے ۔ اس لئے ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ اب کیاکریں؟