نریندرا مودی کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بلایا جائے گا یا نہیں؟ بالآخر فیصلہ ہو گیا

نریندرا مودی کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بلایا جائے گا یا نہیں؟ بالآخر فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (سچ نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے سے دو طرفہ جامع مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔بھارتی وزیر اعظم کا عمران خان کو ٹیلی فون کرنا خوش آئند ہے تاہم نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے غیر ملکی سربراہان مملکت کو مدعو نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ 30 جولائی کو بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انتخابات میں جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے پر امن انعقاد پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، بین الاقوامی مبصرین نے بھی انتخابات کے کامیاب انعقاد کو سراہا ہے اور ملک جمہوری تسلسل اور دوسری مرتبہ اقتدار کی منتقلی دیکھ رہا ہے۔

Exit mobile version