گجرات(سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماچودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف شکر کریں جیل میں ان کے ساتھ وہ سلوک نہیں ہو رہا جو انہوں نے اپنے مخالفین سے کیا، قوم 25 جولائی کو نوازشریف کا بھارت نواز بیانیہ ان کے منہ پر مارے گی، گجرات کے فوجی جوانوں نے بھارت کے خلاف جنگوں میں جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں، بے پناہ قربانیاں دیں اور تین نشان حیدر لیے، بھارت نواز بیانیہ کا پرچار کرنے والوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ،سابقہ ن لیگی حکومت نے عوام کو صرف مہنگائی دی ہے،کرپشن ،قرضے معاف کروانا ،56کمپنیز سکینڈل یہ سب شریف برادران کے عوام کے لئے تحفے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گجرات میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت میں ہوں یا ایوزپشن میں ہم نے گجرات کا نام اونچا رکھا ہے اور اہل گجرات کی عزت بڑھائی ہے، ہمارے پڑھا لکھا پنجاب پروگرام اور تعلیمی اصلاحات سے شرح خواندگی بڑھی، گجرات یونیورسٹی کی وجہ سے گجرات کا شمار انتہائی پڑے لکھے اضلاع میں ہوتا ہے اور خواتین کی شرح خواندگی میں گجرات میں پہلے نمبر پر ہےہمارے دور میں ڈالر 60 روپے کا تھا،جب کہ آج 130روپے تک پہنچ چکا ہے یہ ن لیگی حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،ن لیگ کی حکومت نے عوام کو صرف مہنگائی دی ہے،کرپشن ،قرضے معاف کروانا ،56کمپنیز سکینڈل یہ سب شریف برادران کے عوام کے لئے تحفے ہیں انہوں نے کہا کہ جاتی امرا میں کئی فرعون ہیں ، ان میں سے ایک اڈیالہ پہنچ گیا ہے جو کہ اس کی منزل مقصود تھی۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ نوازشریف جب تک وزیراعظم رہے انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین پر زندگی تنگ کیے رکھی، ان پر جھوٹے مقدمات بنائے اور جیلوں میں ان کے ساتھ انتہائی انسانیت سوز سلوک کیا لیکن وہ شکر کریں کہ آج جیل میں ان کے ساتھ وہ سلوک نہیں ہو رہا جو انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ کیا تھا، ن لیگ ابھی سے گھبرا گئی ہے حالانکہ ان کے قائد نوازشریف کو فی الحال صرف ایک ریفرنس میں سزا ہوئی ہے اور دو ریفرنسز کا فیصلہ آنا باقی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گجرات میں پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا اتحاد انشاء اللہ ن لیگ کی سیاسی موت ثابت ہو گا اور گجرات سے ن لیگ کا ہمیشہ کیلئے صفایا ہو جائے گا۔