نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ایسا فیصلہ کر لیا کہ پاکستانی خوشی سے نہال ہو گئے، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ایسا فیصلہ کر لیا کہ پاکستانی خوشی سے نہال ہو گئے، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

اسلام آباد (سچ نیوز)نگران انتظامیہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ عام آدمی کے مفاد میں کیا۔

جیونیوز کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیںگی ۔ اعلامیے کے مطابق قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عام آدمی کے ریلیف کیلئے کیا گیاہے ۔ واضح رہے کہ اس قبل اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں 4روپے تک اضافے کی سمری ارسال کی گئی تھی جس کومسترد کرتے ہوئے قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

Exit mobile version