ڈھاکہ(سچ نیوز) نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملے میں بچ جانے والے 2بنگلہ دیشی کرکٹرز نے واپس بنگلہ دیش پہنچتے ہی اپنی منگیتروں کے ساتھ شادیاں کر لیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ کرکٹرز مہدی حسن اور مستفیض الرحمان ہیں جو نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ ٹیم کے کچھ کھلاڑی بس میں سوار ہو کر اسی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے جا رہے تھے جس پر حملہ ہوا۔ تاہم ان کے مسجد پہنچنے سے پہلے ہی وہاں حملہ ہو گیا اور وہ خوش قسمتی سے بچ گئے۔رپورٹ کے مطابق بس میں سوار یہ کرکٹرز مسجد سے کچھ فاصلے پر ہی تھے۔ بعد میں انہوں نے مسجد کے شہداءاور زخمیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ آف سپنر مہدی اپنی منگیتر رابعہ اختر پریتی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب بنگلہ دیشی شہر کھُلنا میں ہوئی۔ دوسری طرف مستفیض الرحمان کی شادی ان کی کزن اور منگیتر صائمہ پروین شیمو سے ہوئی جو سائیکالوجی کی طالب علم ہیں۔
نیوزی لینڈ مسجد حملے میں بچ جانے والے 2بنگلہ دیشی کرکٹرز نے فوراً اپنی منگیتروں سے شادیاں کر لیں
نیوزی لینڈ مسجد حملے میں بچ جانے والے 2بنگلہ دیشی کرکٹرز نے فوراً اپنی منگیتروں سے شادیاں کر لیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023