ورلڈ کپ میچ میں بھارتی شہری کس طرح شراب کی بوتلیں چھپا کر سٹیڈیم میں لے آئے؟ دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

ورلڈ کپ میچ میں بھارتی شہری کس طرح شراب کی بوتلیں چھپا کر سٹیڈیم میں لے آئے؟ دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

نئی دہلی(سچ نیوز) برطانیہ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ہر ممالک کے شائقین موجود ہیں جو سٹیڈیم میں اپنا قومی پرچم اور دیگر ایسی اشیاءلے کر جاتے ہیں، مگر آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ بھارتی کرکٹ شائقین ایک میچ کے دوران سکیورٹی اہلکاروں سے بچ بچا کر شراب کی بوتلیں سٹیڈیم میں لیجانے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ لوگ ایسے طریقوں سے شراب اندر لے گئے کہ سن کر ہنسی آ جائے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان لوگوں کی تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کھانے میں شراب کی بوتل چھپا کر لایا۔ ایک نے کھانے کی پیکنگ شراب کی بوتل پر کروا رکھی تھی اور حتیٰ کہ ایک شخص اپنی دوربین شراب سے بھر کر لے آیا اور اسے منہ لگا کر پیتا رہا۔ اس شخص کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔ اس نے دوربین کو اس طریقے سے آلٹر کیا تھا کہ وہ دوربین کی بجائے پانی کی بوتل بن گئی تھی۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب باقی لوگ دور بین سے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ رہے تھے یہ شخص دوربین منہ سے لگا کر شراب پی رہا تھا۔

Exit mobile version