وزیراعظم کا قوم سے پہلے خطاب، گلگت بلتستان کی حکومت کا شدید رد عمل سامنے آگیا

وزیراعظم کا قوم سے پہلے خطاب، گلگت بلتستان کی حکومت کا شدید رد عمل سامنے آگیا

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب پر گلگت بلتستان کی حکومت کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ترجمان گلگت حکومت کا کہنا ہے کہ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کو گلگت بلتستان سے کوئی دلچسپی نہیں، بھاشاڈیم کی بات تو کی لیکن وہاں کے مکینوں کا ذکر تک نہیں کیا۔ عمران خان کو یہ معلوم نہیں گلگت بلتستان ملک کا معاشی حب ہے، وزیر اعظم نے پانی کی کمی پر بات کی لیکن گلیشیئرز کو بھول گئے۔

Exit mobile version