لاہور (سچ نیوز)سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نامناسب الفاظ کے استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں ہے ۔ قوم سے معذرت ، فیاض الحسن چوہان کے رویے کی مذمت کرتا ہوں۔
سماءنیوز کے پروگرام ”کھرا سچ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے رویے کی مذمت کر تا ہوں اور تحریک انصاف کی جانب سے قوم سے معذرت خواہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نا مناسب الفاظ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ۔واضح رہے کہ فیا ض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی ”سماءنیوز “ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اینکر کے ساتھ نازیبا زبان میں گفتگو کی تھی اور اس دوران غصے میں آکر مائیک بھی اتار کر پھینک دیا اور پروگرام سے اٹھ گئے تھے ۔