وزیر اعظم سے ملاقات کرتے ہی ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا

وزیر اعظم سے ملاقات کرتے ہی ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا

واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی وائٹ ہاﺅس آمد کے موقع پر دونوں رہنماﺅں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ دونوں رہنماﺅں کی اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے جبکہ پاکستان کے کسی بھی وزیر اعظم کا 2015 کے بعد یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔عمران خان کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کو خوشگوار دیکھ رہا ہوں ، امید ہے کہ ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

Exit mobile version