”وزیر اعظم عمران خان کو جی ایچ کیوکا طویل دورہ اس لئے کر وایا گیا کہ ۔۔۔“دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے وجہ بیان کردی

”وزیر اعظم عمران خان کو جی ایچ کیوکا طویل دورہ اس لئے کر وایا گیا کہ ۔۔۔“دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے وجہ بیان کردی

لاہور (سچ نیوز)دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ عمران خان کو جی ایچ کیو کا طویل دورہ اس لئے کروایا گیا کہ ان کو حکومت کا کوئی تجربہ نہیں اور نہ کبھی وہ اس سے قبل حکومت میں ر ہے ہیں۔

سماءنیوز کے پروگرام ”آواز “ میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ جی ایچ کیو میں عمران خان کو 8گھنٹے کا طویل دورہ کرایا گیا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان کو پہلے سے حکومت کا کوئی تجربہ نہیں اور نہ کبھی وہ اس سے قبل حکومت میں رہے ہیں۔ اس لئے ان کو جی ایچ کیو میں ابتدائی چیزوں کے متعلق بریفنگز دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا جس طرح عمران خان نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور اسی طرح جی ایچ کیو کا دورہ بھی کیا ہے ۔ اس سے وزیر اعظم کی کوئی توہین نہیں ہوتی بلکہ سکیورٹی سے متعلق بہت سے چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو جی ایچ کیو میں سمجھانے میں آسانی رہتی ہے کیونکہ وہاں نقشے وغیرہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ وزیر اعظم نے بریفنگز لینا شر وع کردی ہیں۔

Exit mobile version