ووٹ کو عزت ملی تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئیں، آج پاکستان جیت گیا ہے: شیخ رشید

ووٹ کو عزت ملی تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئیں، آج پاکستان جیت گیا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی (سچ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کی جیت بیروزگار نوجوان، مزدور، ڈینٹروں، پینٹروں، ڈرائیوروں، رکشہ والوں کی جیت ہے۔ میری زندگی کا ایک ہی مقصد تھا کہ کرپشن والے بدبودار نواز شریف کو باہر پھینکو، اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئی ہیں، آج پاکستان جیت گیا ہے۔

لال حویلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب میں کہتا تھا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناﺅں گا تو یہ لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے۔ میری جیت راولپنڈی کے عوام، مزدور، ڈینٹروں پینٹروں، رکشہ والوں کی جیت ہے، میں سرمایہ کاروں کا ترجمانہیں ہوں کیونکہ میں لعنت بھیجاتا ہوں ۔ میں راولپنڈی کے عوام کی آواز ہوں اور اقتدار کا بھوکا نہیں ہوں۔ میری زندگی کا ایک ہی مقصد تھا کہ یہ کرپشن والے بدبودار نواز شریف کو باہر پھینکو، اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئی ہیں، آج پاکستان جیت گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، گو کہ ہمارے خلاف فیصلہ آیا کیونکہ اگر کوئی جمہوریت یا ملک کی خاطر قید ہوتا تو اور بات تھی لیکن منشیات فروشی میں ایک شخص قید ہوا تو آپ نے راولپنڈی کا ہاتھ روک لیا لیکن کوئی بات نہیں، ہم پھربھی آپ کے مشکور ہیں۔ میں نے این اے 62 کی مہم راشد شفیق کے حوالے اس لئے کی تھی کہ میں این اے 60 میں رہوں گا اور اس مقصد کیلئے مکان بھی لے لیا تھا کیونکہ اب میں اپنی زندگی غریبوں کیساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔

کل ایک نیا سورج پاکستان میں طلوع ہو گا اور اب شہباز شریف کہتے ہیں کہ الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے، شیخ رشید کا ایک ہی نعرہ ہے کہ مضبوط پاکستان، محفوظ پاکستان اور غریب کا پاکستان۔راولپنڈی کے عوام تیار ہو جائیں اور اگر اب بھی عمران خان کی قیادت میں ہماری تقدیر نہ بدلی تو ہم اس نظام کو نیست و نابود کر کے رکھ دیں گے۔ میں سب سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں اور پی ٹی آئی کے ورکرز اور آئی ایس ایف کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ جن لوگوں نے عوامی مسلم لیگ کو ووٹ دیا ہم ان کی خدمت تو کریں گے لیکن جنہوں نے ووٹ نہیں دیا، ان کی بھی خدمت کریں گے کیونکہ یہ لال حویلی کی تاریخ ہے۔

Exit mobile version