لاہور (سچ نیوز) اداکار محسن عباس حیدر نے اپنی اہلیہ سے 50 لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آج تک کوئی کاروبار ہی نہیں کیا تو اپنی اہلیہ سے پیسے کیوں مانگیں گے۔ اداکارنے کہا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے دوسری شادی کی بات کی تو وہ بھڑک گئیں۔ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کو اپنا بیان ریکارڈ کرادنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا محسن عباس حیدر نے کہا کہ ان کی اہلیہ کی جانب سے 50 لاکھ روپے دینے کا الزام بے بنیاد ہے۔ اگر اس نے پیسے دیے ہیں تو کوئی ثبوت تو ہوگا، جب آج تک کاروبار نہیں کیا تو اس کےلئے پیسے کیوں مانگوں گا۔ خیال رہے کہ محسن کی اہلیہ فاطمہ نے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا تھا کہ ان کے شوہر نے ان سے کاروبار کیلئے 50 لاکھ روپے لیے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا معاملہ بہتری کی طرف جا رہا ہے ،میں نے فاطمہ کو کبھی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا ، اسے غصہ ہے اور غصے میں انسان غلط فیصلے کرتا ہے، وہ میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تو کئی زبردستی نہیں کرسکتا۔محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی فیملی سے بات کرکے دوسری شادی کا فیصلہ کیا اور جب یہ بات فاطمہ سہیل سے کی تو وہ بھڑک گئیں، شادی کے 4 میں سے تین سال میں نے سارے مسائل کا خود سامنا کیا۔جب جھوٹ بولا جائے تو غصہ بھی آتا ہے اور بدزبانی بھی ہوجاتی ہے، اب ساتھ رہنے کا کوئی جوازنہیں بچا ، طلاق ہی آخری حل نظر آتا ہے۔خیال رہے کہ محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل پیر کے روز ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کے سامنے پیش ہوئے تھے ۔ ایس پی آفس میں دونوں کو آمنے سامنے بٹھا کر بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
وہ کون سی بات تھی جس پر فاطمہ کو غصہ آیا اور کیا واقعی اہلیہ سے کاروبار کیلئے 50 لاکھ روپے لیے تھے؟ محسن عباس حیدر کا موقف بھی آگیا
وہ کون سی بات تھی جس پر فاطمہ کو غصہ آیا اور کیا واقعی اہلیہ سے کاروبار کیلئے 50 لاکھ روپے لیے تھے؟ محسن عباس حیدر کا موقف بھی آگیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023