نئی دلی(سچ نیوز) مردانہ طاقت کی دوا ویاگرا کا استعمال لوگ جنسی صلاحیت میں اضافے کے لئے کرتے ہیں مگر ایک بدنصیب بھارتی شخص ویاگرا کھا کر مردانگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
یہ حیرتناک واقعہ ممتاز سائنسی جریدے ”برٹش میڈیکل کیس رپورٹس“ میں شائع کی گئی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے، جس میں بتایاگیا ہے کہ 36 سالہ شخص نے ویاگرا کا استعمال کیا جس کے باعث جسم کے پوشیدہ حصے میں غیر معمولی سختی آ گئی۔ ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ رات کے وقت اس نے ویاگرا کا استعمال کیا تھا لیکن ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے بعد بھی سختی برقرار رہی۔ کافی انتظار کے بعد بالآخر وہ یہ سوچ کر سوگیا کہ شاید نیند کے دوران سختی ختم ہوجائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
اب اسے انتہا درجے کی بدقسمتی ہی کہا جا سکتا ہے کہ صبح کے وقت اس کا چھوٹا بیٹا کمرے میں آیا اور اچھل کود کرتا ہوا اس کے اوپر گر گیا۔ بچے کے وزن کے باعث اس شخص کے بدستور سخت پوشیدہ عضو کو اچانک خم آجانے کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوشیدہ عضو کے دائیں طرف اندرونی حصے میں زخم آیا جس کے باعث اس میں خون جمع ہوگیا تھا اور سوجن پیدا ہوگئی تھی۔
ڈیڑھ ماہ تک ہسپتال میں اس شخص کا علاج جاری رہا جس کے بعد ا سکی حالت کچھ بہتر بتائی جاتی ہے مگر اس کی مردانہ صحت دوبارہ بحال ہونے کی امید نظر نہیں آتی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے 1600 واقعات 1924 ءسے لے کر اب تک ریکارڈ کئے جاچکے ہیں۔ پوشیدہ عضو کو پہنچنے والااس نوعیت کا نقصان عموماً ناقابل تلافی ہوتا ہے اور اس کا نتیجہ عام طو رپر مستقل نامردی کے صورت میں سامنے آتا ہے۔