اسلام آباد (سچ نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابط میں کہاکہ بھارت، غیر آئینی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے یہ یکطرفہ اقدامات نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کے بھی صریحاً منافی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے حالیہ غیر آئینی اقدامات خطے میں امن و امان کیلئے شدید خطرات کا باعث ہو سکتے ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے، کشمیری عوام کو درپیش مشکلات اور تکالیف سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی جارحیت اور جبر،خطے کے امن و امان کو مزید خرابی کی طرف لے جا سکتے ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روسی وزیر خارجہ کو، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے اپنے حالیہ خط کے بارے میں بھی بتایا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور بھارت کے غیر آئینی اقدامات کے پیش نظر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اس ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔روسی وزیر خارجہ نے ہندوستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں وزرائے خارجہ کا خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
و زیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا
و زیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023