واشنگٹن (سچ نیوز) ایرانی اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے لیے رواں برس6 خلیجی ریاستوں کے ساتھ مصر اور اردن کے رہنما امریکی میزبانی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی اتحادی عرب ممالک کا یہ دو روزہ سربراہ اجلاس واشنگٹن میں12 اکتوبر کو شروع ہو گا۔ امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فی الحال کانفرنس کے لیے تقریباً وسط اکتوبر یہ تاریخیں عبوری طور پر طے کی گئی ہیں اور ان میں ردوبدل کا امکان ہے۔ اس سمٹ کی امریکی اور عرب حکام نے تصدیق کر دی ہے۔ یہ سمٹ مڈل ایسٹ سٹریٹیجک الائنس کے بینر تلے ہو گی۔ اس الائنس کو ’عرب نیٹو‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔