اسلام آباد(سچ نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان آمد پر کوریج کے لیے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نیوز چینلز کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی براہ راست کوریج پر پابندی نہیں ہوگی لیکن پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔پیمرا کا موقف ہے کہ تمام چینلزکوئی بھی حساس فوٹیج دکھانے سے گریز کریں گے جب کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے کوریج کی روایات، ویلیوز اور اقدار کا خیال رکھیں گے۔پیمرا کے مطابق کوریج کے دوران عدالتوں اور مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈہ دکھانے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی گالیوں و اخلاق سے گری ہوئی گفتگو نشر کی جائے گی۔پیمرا کی ہدایت کے مطابق نفرت پھیلانے والے مواد کو دکھانے سے بھی گریز کیا جائے گا۔پیمرا کا کہنا ہے کہ تمام نیوز چینلز پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے پابند ہوں گے۔
”ٹی وی چینل یہ کام ہرگز نہ کریں کیونکہ۔۔۔“ پیمرا نے نواز شریف اور مریم نواز کی آمد کے حوالے سے ٹی وی چینلز کو ایسی ہدایات جاری کر دیں
”ٹی وی چینل یہ کام ہرگز نہ کریں کیونکہ۔۔۔“ پیمرا نے نواز شریف اور مریم نواز کی آمد کے حوالے سے ٹی وی چینلز کو ایسی ہدایات جاری کر دیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023